فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سیداویس شاہ کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار

قومی احتساب بیورو(نیب)سکھرنے وزیرٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ کے مبینہ فرنٹ مین زبردست خان کو حراست میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زبردست خان مہر نے سندھ ہائی کورٹ کراچی سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی،16 اکتوبر تک حاصل کردہ ضمانت سے قبل ہی زبردست خان مہرکو حراست میں لیا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ زبردست خان مہرکو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں۔