سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں۔
میڈیا یرپورٹس کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی دوبارہ انتخابات کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 7اکتوبرکوسماعت کریگا،الیکشن ٹربیونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پرالیکشن کالعدم قراردیاتھا۔
دوسری جانب عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکی نظرثانی درخواست 7اکتوبرکوسماعت کیلیے مقرر کردی، راؤ انوارنے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے درخواست دائرکررکھی ہے ،جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرےگا۔