وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے آصف زرداری کو مردے سے تشبیح دیدی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل میں نے پہلی بار آصف علی زرداری کو دیکھا تو ایسا لگا کہ جیسے قبر سے مردہ باہر نکل آیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے تناظر میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کی سمجھ نہیں آتی،وہ کیا چاہ رہے ہیں، انہوں نے نام لیکر کہا شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،ڈبل شاہ نہ بنو۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پہلے بھی اپوزیشن کو رسوا کرایا، اب بھی وہ وہی کرنے جارہے ہیں۔ فضل الرحمن کے چاروں مطالبےوزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ 64ارکان کی سیاست ذرا سے فاصلے پر بدل گئی،27اکتوبر میں ابھی4ہفتے ہیں،یہ نہ ہو کچھ چھیڑ چھاڑ ہو جائے،چھیڑ چھاڑ ہوئی تو ملبہ مولانا فضل الرحمن پرگرے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے خبردار کیا کہ تحریک چلنےپر بھارت سرحد پر چھیڑ چھاڑ کرسکتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔
شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ مولانا فضل الرحمن سیاست اور دینی معاملات میں تصادم چاہ رہےہیں،علما کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ ہے، فضل الرحمن جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ پھنسیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم 6آدمیوں کو رہا کر دیں تو تحریکیں ختم ہو جائیں گی، وزیراعظم اگر 6آدمیوں کورہاکردیں توساری تحریک دھڑن تختہ ہوجائےگی۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے نہایت ذمہ دارانہ بیان دیا ہے کیونکہ بلاول بھٹو کو معلوم ہے اس دھرنے کے کیا نتائج ہو ں گے؟ شہزادہ بلاول ٹھیک کہہ رہا ہے کہ دھرنے کے نتائج کیا نکلیں گے۔ سارےلوگ مولاناکوآگےکر کےکوئی حل نکالنےکی کوشش کررہےہیں۔
ایک صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ جیل میں صاحبزادی سے موبائل برآمد ہونے کےموقف پر قائم ہیں۔
شیخ رشید احمد نے یہ دعوی بھی کیا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف ملکی استحکام کیلیےایک پیج پرہیں،آپ جوافواہیں پھیلارہےہیں وہ ٹھیک نہیں،آگےکھائی پیچھےکنواں ہے،