ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو
ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو

کراچی سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پر پولیس افسران کو 6 سال قید

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینٹرل جیل سے قیدیوں کے فرار پرگرفتارپولیس افسران کو 6 سال قیداور جرمانے کی سزا سنادی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل غلام مرتضی،عبدالرحمن شیخ سمیت 14 ملزمان کو 6 ،6سال قید کی سزا سناتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

دیگر مجرموں میں جیل افسران فہیم انور، سالک ایاز اور رفیق چنا سمیت 14مجرمان شامل تھے۔ یہ لوگ ضمانت پر رہا تھے اور فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا۔

13 جون 2017 کو سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم کے دو کارندے شیخ ممتازعرف فرعون اوراحمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔ رینجرز اور پولیس نے غفلت کے الزام میں جیل افسران کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔