برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ چترال پہنچ گئے، برطانوی شاہی جوڑا ہیلی کاپٹر میں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا۔
چترال پہنچنے پر شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔شاہی جوڑا اس کے بعد وادی کیلاش کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں رہنے والے لوگوں کی روایتی زندگی کا طرزعمل بھی دیکھے گا۔
واضع رہے کہ برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مصروف دن گزارا، شاہی مہمان شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی جبکہ وزیر اعظم ہاوس آمد پرعمران خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔