جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

بلاول صاحب! اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اوراپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اورسلامتی کے ضامن ہیں۔پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمے دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا توغیرذمے دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکرہے۔