ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو
ہمارے رضاکاروں کی تعداد 80 ہزار ہے۔فائل فوٹو

جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کے لیے سمری وزارت قانون اورالیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔وزارت قانون کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جے یوآئی میں شامل تنظیم پارٹی منشورکی شق نمبر26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمن محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یوآئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔