اسپین کے معروف ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اپنی پرانی دوست زیسکا ماریہ فرانسسکا پریلو سے شادی کر لی ہے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔
19 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپین کی شادی کی تقریب اسپین کے شہر مالورکا میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی ٹینس کھلاڑیوں، اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
33 سالہ رافیل اور31 سالہ زیسکا بچپن کے دوست اور تقریباً 14 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے آئے ہیں۔ زیسکا پریلونڈال کے ہر میچ میں ان کو سپورٹ کرنے کیلیے بھی موجود ہوتی ہیں جبکہ دونوں نے حال ہی میں منگنی کی تھی۔