قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔فائل فوٹو
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔فائل فوٹو

پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 14رنز سے شکست

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کو 14 رنز سے شکست دیدی ہے، کپتان بسمعہ معروف کو عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ کپتان بسمعہ معروف نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سدرہ امین نے 4، جویریہ خان نے 5، عمائمہ سہیل نے 33، عالیہ ریاض نے 7، ارم جاوید نے 21، کائنات امتیاز نے 2، ڈیانا بیگ نے 2 اور سدرہ نواز نے 16 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش ویمنز کی جانب سے جہاں آراعالم سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 17 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پنا گھوش، لتا مونڈل اور رومانا احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز ہی بنا سکی۔ رومانا احمد نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے اور دیگر کھلاڑیوں میں شمیمہ سلطان نے 4، عائشہ رحمان نے 1، سنجیدہ اسلام نے 14، نگار سلطانہ نے 17، فرگانا ہوق حق نے 9، سلمیٰ خاتون نے 4، لتا مونڈل نے 1 سکور بنایا جبکہ جہاں آراءسلطان کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے انعم امین سب سے کامیاب باﺅلر رہیں جنہوں نے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور بسمعہ معروف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔