آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلیے منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
نیب نے گزشتہ ماہ پی پی پی کے سینیئر رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا تھا۔خورشید شاہ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔