آئل ٹینکرزایسوسی ایشن ،ڈرائیورز ایسوسی ایشن اورڈیلرز نے اوگرا کی پالیسی کے خلاف (آج ) 28اکتوبر سے غیر معینہ مدت کیلیے تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں اوگرا کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا، شرکا نے اوگراکی نئی پالیسی کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
شرکا نے کہا کہ اوگرا حکام کی طرف سے بائیس صفات پر مشتمل پالیسی دی گئی ہے جس میں گاڑیوں کی اسٹینڈرڈ اور ایس او پیز بتائے گئے ہیں،گاڑیوں پر وزن اٹھانے ،انجن کی سروسز،گیئر باکس ،کلچ،سسپنشن ،وہیل اینڈ ٹائرز ،بریک سسٹم ،الیکٹر ک سسٹم اور ٹینک کے ڈیزائن سمیت ٹینکرز کیلیےاسٹینڈرز دیے گئے ہیں۔
یادرہے کہ تیل کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے تیل پٹرول پمپس پر دستیاب نہیں ہوگا جس کی وجہ سے صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔