وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جو لوگ دھرنے میں جانا چاہتے ہیں خوشی سے جائیں، کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی،جمہوری لوگ ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر کسی کو جلسہ کرنے کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میں شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دھرنے میں جانا چاہتے ہیں خوشی سے جلسے میں جائیں، کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی،جمہوری لوگ ہیں اورجانتے ہیں کہ ہرکسی کو جلسہ کرنے کا حق ہے،کسی ڈنڈا بردار فورس کو خیبر پختون خوا سے اسلام آباد نہیں جانے دیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اسلام آباد میں پرامن جلسہ کرے،اپوزیشن کو پشاور موڑ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے،کوشش ہوگی کہ امن و امان کی صورتحال میں قائم رہے،ہم سمجھتے ہی جے یو آئی (ایف) معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔
انہوںنے کہا کہ اپوزیشن 15لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن ان سے ایک لاکھ بھی پورے نہیں ہونگے،ان کے پاس احتجاج کی کوئی وجہ نہیں،وزیراعظم عمران خان استعفیٰ کیوں دیں؟مہنگائی موجودہ حکومت کی نہیں بلک گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اورکرپشن کا نتیجہ ہے، مولانافضل الرحمن کا مقصد کشمیر ایشو کو پیچھے دھکیلنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں، یہی مودی کا نظریہ بھی تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 15لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن ان سے ایک لاکھ بھی پورے نہیں ہونگے،ان کے پاس احتجاج کی کوئی وجہ نہیں،وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ کیوں دیں؟
انہوں نے کہاکہ مہنگائی موجودہ حکومت کی نہیں بلک گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اورکرپشن کا نتیجہ ہے، مولانافضل الرحمن کا مقصد کشمیرایشو کو پیچھے دھکیلنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں، یہی مودی کا نظریہ بھی تھا۔