وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک اشارے پر دھرنے والوں پر زمین تنگ کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہم عمران خان کی ہدایت پر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے دھرنے والوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرعمران خان کال دیں توان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔
وفاقی وزیر نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حلوہ مارچ کا دوسرا دن ہے، بدبو سے پشاور موڑ کے گرد و نواح میں تعفن پھیل گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سی ڈی اے کو صفائی کے لیےکروڑوں روپےکا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔