معیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پر 8 افراد کو گرفتار کرلیاگیا،سی آئی اے پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے دفتر منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے پرسی آئی اے پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جن کو تفتیش کیلیے آفس منتقل کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی تصدیق کردی،ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔