حکومت نے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کااجلاس 7 نومبرکو4 بجےطلب کرلیا گیا جس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
جی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کامعاملہ دونوں ایوانوں میں اٹھایا جائےگا۔
وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کااجلاس 7 نومبرکوطلب کرلیاگیا،قومی اسمبلی اجلاس میں آزادی مارچ پربحث ہوگی۔
اجلاس میں اپوزیشن کوبات کرنےکابھرپورموقع فراہم کیاجائےگا ،قومی اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔