نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، چوہدری شوگرملزکیس میں مریم نوازکیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے، لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔