ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بارباراسٹیرائیڈزنہیں دیے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ان کے علاج کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہوجائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹرعدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدقی نہ چلایاجائے۔