گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاہے کہ میں نے ذاتی طورپراداروں سے بات کی ہے،امید ہے نوازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے الحمرا آرٹ کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ذاتی طور پراداروں سے بات کی ہے، امید ہے نوازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں ،سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں ۔نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز کی تھی ، حکومت اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے۔