جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔فائل فوٹو
جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔فائل فوٹو

ہوا سے سستی بجلی پیدا ہو گی۔عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ہوا سے بجلی کی پیداوارکے 310 میگاواٹ کے منصوبے پر دستخط کردیے۔

دستخطی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ہواسےبجلی پیدا کرنے کے سپر 6منصوبوں پر 45کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، یہ منصوبے عالمی مالیاتی کارپوریشن اورعالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہماری معیشت مستحکم ہوگئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، اب ہم نے آگے بڑھناہے، معیشت کو چلانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے مہنگے منصوبوں کے پیچھے مختصر مدتی حکمت عملی ہے۔یہاں پن بجلی کے بجائے مہنگے درآمدی ایندھن سے بجلی کے منصو بے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا سے بجلی کی پیداوار نہ صرف ماحول دوست بلکہ سستی بھی ہو گی۔انہیں ماحول دوست منصوبوں کے افتتاح پر دلی خوشی ہورہی ہے۔عمران کے مطابق چین نے30 سال میں70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔چین نے اقتصادی کامیابی طویل مدتی حکمت عملی وضع کرکے حاصل کی۔