آزادکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد تبسم آفتاب علوی کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابرنے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابرنے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کالعدم قرار دیدی۔
چیف جسٹس ہا ئی کورٹ ایم تبسم آفتاب علوی کی تقرری کو ریاستی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے معاملہ ہائیکورٹ کو ریفرکردیا۔
ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ کے ایک جج نے چیف جسٹس کو فارغ کرنے اوردوسرے نے برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔
ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں تنازع پیدا ہونے پر جسٹس اظہر سلیم بابر کو ریفری جج بنا یا گیا تھا۔ ریفری جج نے اپنے فیصلے میں چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کو برطرف کرنے کا حکم سنایا۔