ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو
ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم لفنگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی بحالی کے لیے کوشش کر رہا ہوں، اسے لفنگوں، قبضہ گیروں کے ہاتھوں سے لے کر نوجوانوں کے ہاتھ میں دینا ہے۔

لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کراچی کو لفنگوں نے خراب کیا ہے اورایم کیو ایم بھی لفنگوں، قبضہ گیروں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواجوان چاہتے ہیں کہ سیاسی قائدین ان پراعتبار کریں، نوجوان نسل کو کم از کم 75 فیصد نمائندگی ملنی چاہیے، بلدیاتی انتخاب میں 25 سے 35 فیصد نوجوانوں کو ٹکٹیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ نواز شریف کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے، ان کے علاج کے لیے شرطیں یا حیل و حجت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے مطابق بھی نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب ہے تو ان کے لیے رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن کے مختلف شہروں میں جاری احتجاجی دھرنوں سے متعلق ڈاکٹر فاورق ستار کا کہنا تھا کہ مولانا کی اگلی نسل ہوائی جہاز کو بھی کہیں نہ کہیں روک لے گی۔

ڈاکٹرفاروق ستارنے بتایا کہ میں پچھلی دفعہ لاہورآیا تھا تو جاتی امرا گیا تھا،مگرنوازشریف صاحب سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی صرف شہباز شریف سے ملا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کو بھی کچھ سیکھ لینا چاہیے، ذمے داری کا ثبوت دینا چاہیے، موجودہ ملکی صورتحال میں فضل الرحمٰن اور وزیراعظم دونوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

فاروق ستارکاکہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، ڈالر مہنگا ہوتا جا رہا ہے،آج وزیراعظم سمیت کوئی بھی وزیراپنے حلقے سے الیکشن لڑکردیکھ لے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔