’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔فائل فوٹو
’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔فائل فوٹو

فردوس عاشق میں ہمت ہے تو جی ٹی روڈ سے گزرکر دکھائیں۔مولانا عطاالرحمن

خیبرپختونخوا میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیراور مولانا فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔

مالاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پرقائم ہیں، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور حکومت کے جانے تک یہ جاری رہے گا۔

سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بے اختیار قرار دیتے ہوئے کہا کہا معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کیا حثیت ہے؟ ان میں ہمت ہے تو جی ٹی روڈ سے گزریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہیں پر بھی کارکنوں کی گرفتاری نہیں ہوئی  تاہم اگرایسا ہوا تو حالات خرابی کی ذمے دار حکومت ہوگی۔