وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے۔
وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نواز شریف کے بارے میں عدالت کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں پر مشاورت کرکے اس کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کرکے ارکان کو تفصیلی طورپرآگاہ کرے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ ارکان سے رائے لیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی طے ہوگی۔ اجلاس میں فیصلے کے خلاف اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔