جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو
جنرل مشرف سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔عمران خان،فائل ٖفوٹو

پارلیمنٹ حملہ کیس۔عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر ان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے اور موقف اپنایا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جاسکتیں۔

سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اگرعمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبرکو سنایا جائے گا۔