واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔فائل فوٹو
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔فائل فوٹو

سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیرکے علاقے سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاچن گلیشیئر میں 19 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کی 8 افراد پر مشتمل پارٹی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران اس پر برفانی تودے گرنے لگے جس کے نتیجے میں تمام افراد برف میں دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں 8 میں سے 6 افراد ٹھنڈ سے ہلاک ہوگئے جن میں 4 فوجی اور 2 قلی تھے جبکہ باقی دوافراد کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔

سردی کے موسم میں سیاچن میں برفانی تودوں کا گرنا معمول ہے اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سے بھی گرجاتا ہے۔