عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو
عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔فائل فوٹو

جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیوی بچوں کے اثاثے کیوں ڈکلیئر نہیں کیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان قوم سے خطاب میں جمائما ، ریحام خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنے بچوں کے بھی اثاثے ظاہرکریں۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ آپ کتنا ٹیکس دیتے ہیں ؟ بچوں اور سابقہ بیویوں نے کتنا ٹیکس دیا ؟ کتنے اثاثے اور جائیدادیں ہیں ؟ ٹویٹ کر کے پبلک کریں۔

۔ترجمان نے کہا عمران صاحب چوری نہیں کی تو فارن فنڈنگ کیس میں خود پیش ہوں۔اپنے لئے تیسرا پاکستان اور دوسروں کے لئے نیا پاکستان ؟ ۔دوسروں کو چور چور کہنے والا خود چور ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 36 سال میں صرف 47 لاکھ ٹیکس دیا، عمران خان 23 خفیہ بنک اکاؤنٹس کی تلاشی دیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی 3 نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے،عمران خان اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، آپ خود چورنکلے، اب یہ حساب ہوگا، 2017 میں انہوں نے صرف ایک لاکھ 3 ہزار763 روپے ٹیکس دیا، جب وزیراعظم ٹیکس چور ہوگا تو قوم ٹیکس کیوں دے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آپ خود شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر الزامات اور گالیوں کے پتھر پھینکتے رہے،سیاسی مخالفین کی تین نسلوں کی تلاشی لینے والا اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہا ہے، اب چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا،اب یہ حساب ہوگا۔