پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس اکبرایس بابر نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائرکردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکبر ایس بابرنے درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی سے تمام ریکارڈ منگوائے۔
تحریک انصاف اسکروٹنی کمیٹی میں تحقیقات کو تاخیر کا شکار کررہی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان سکروٹنی کمیٹی سے اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس سے پی ٹی آئی بینکس ریکارڈ منگوائے۔
اسکروٹنی کمیٹی مکمل طور پرغیر فعال ہو چکی ہے ،الیکشن کمیشن ریکارڈ منگواکر خود فیصلہ کرے۔