قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو
 قائم علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تین بار درخواست ضمانت جمع کرائی۔فائل فوٹو

قائم علی شاہ کا بھی بلاوا آ گیا

قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو طلب کرلیا، قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکائوَنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پھرطلب کر لیا،ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،نیب راولپنڈی میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔