بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر

وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے جس میں ان پر عدلیہ مخالف تقاریرکرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

سلیم اللہ خان ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے 18 نومبر2019 کی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی مذکورہ تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عمران خان کی تقریر کا تحریری متن بھی درخواست کے ساتھ نتھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

عدالت نے کیس کی پہلی سماعت میں حکم دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کیے جائیں اور درخواست گزار  دلائل سے ثابت کریں کہ عدالت کیسے اس کو سن سکتی ہے۔