خاتون کو تفتیش کیلیے تھانے منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
خاتون کو تفتیش کیلیے تھانے منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو

میجرلاریب قتل کیس۔گرفتار ملزمہ کی عدالت میں پیشی

پولیس نے پاک فوج کے میجرلاریب قتل کیس میں گرفتارخاتون علینہ انجم بخاری کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے جی 9 کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں لاریب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں اُس وقت لاریب کے ساتھ پارک میں موجود خاتون کو گرفتارکرکے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا جوآج مکمل ہوا۔

ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس نے اسلام آباد کے سول جج ثاقب نثارجواد کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ میں5 روز کی توسیع کی درخواست کی۔

عدالت نے درخواست قبول کرلی مگر5 روز کی بجائے ملزمہ علینہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

یاد رہے کہ مقتول نوجوان میجر لاریب کا تعلق کراچی سے تھا اور قتل کے وقت پارک میں اس کے ساتھ موجود خاتون علینہ کا اپنے ابتدائی بیان میں کا کہنا تھا کہ وہ لاریب کی فیملی فرینڈ ہیں، دونوں پارک میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ دو افراد نے آکر موبائل فون مانگا، فون دینے سے انکار پرانہوں نے فائر کھول دیا۔