بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔فائل فوٹو
بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری۔مزید3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری ہے، وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 114 روز ہو گئے۔ ضلع پلوامہ میں ظالمانہ کارروائی کے دوران3 نوجوانوں کو شہید، سو پورمیں 5 کشمیریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ فورسز کی فائرنگ سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی جاری، ضلع پلوامہ کے علاقے دراب گام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، بھارت مخالف مظاہروں پر فائرنگ سے چند نوجوان زخمی بھی ہو گئے۔

سوپور میں بھارتی فوج نے 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا، بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب ٹینک شکن میزائل نصب کر دیے۔ اسرئیلی ساختہ 240 سپائیک میزائل اور ان کے 12 لانچرز کو ادھم پور کے فوجی ہیڈ کواٹر میں ریسیو کیا گیا۔

مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 114 دن ہو گئے، مسلسل پابندیوں کے سامنے کشمیری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔