پنجاب میں انتظامی معاملات کو سنھبالنے کے لیے چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھرکی جگہ میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان کو چیف سیکریٹری تعینات کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری کی تبدیلی کے بعد انتظامی نشستوں پر بھی مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے رشتہ دار اعجاز احمد بزدار کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی نشست سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کی تبدیلی کے بعد گریڈ 19 سے 21 تک مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملاقات میں عثمان بزدار کوانتظامی تبدیلیوں کا اختیار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا کہ وہ جسے مناسب سمجھیں اپنی ٹیم میں رکھیں۔