کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

طاقتور ممالک بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات کے سبب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی قونصل جنرل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے۔بھارت کشمیر میں آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات مسلط کرنا چاہتاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی ماڈل لائے جانے کی خبر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سو سے زائد دنوں سے محاصرہ کررکھا ہے اور وہاں کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا طاقتور ممالک اپنے تجارتی مفادات بچانے کیلیے چپ ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو آبادی بڑھانے کیلیے اسرائیل ماڈل لارہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

مودی سرکار نے اس فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل سامنے آنے کے خوف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔