وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے سینئر اراکین اور لیگل ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا اور ضروری مشاورت کی جائے گی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں سابق وزیر قانون اور کیس میں آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم اوراٹارنی جنرل انور منصور خان سمیت سیکریٹری قانون کو بھی بلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے سمری پر اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی جائے گی۔