مسلم لیگ ن کے صدر اورقائدحزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوچیف الیکشن کمشنر کیلیے 3 نام بھجوادیے، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط کیا ہے،شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلیے 3نام وزیراعظم کو بھجوا دیے،وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اوراخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کیے گئے۔
شہبازشریف نے خط میں کہاہے کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کیلیے نہایت مناسب اور اہل ہیں،اس امید کے ساتھ 3 نام بھجوا رہاہوں آپ کی طرف سے جلد جواب ملے گا،خط میں کہاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ایک یاایک سے زائد ارکان کا تقررنہ ہوا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
خط میں مزید کہاگیا ہے کہ بغیرتاخیرکے چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلیے یہ3 نام زیرغورلائیں،6دسمبرکوچیف الیکشن کمشنرکی5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کے2ارکان کے عہدے بھی تاحال خالی ہیں۔