دھماکے کے وقت صدر جوکو ویدیدو محل میں موجود نہیں تھے۔فائل فوٹو
 دھماکے کے وقت صدر جوکو ویدیدو محل میں موجود نہیں تھے۔فائل فوٹو

انڈونیشیا میں صدارتی محل پر دستی بم حملے میں 2 فوجی زخمی

انڈونیشیا میں صدارتی محل سے منسلک پارک میں دستی بم حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی پرمامور2 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش میں ناکامی پرحملہ آور محل سے منسلک پارک میں دستی بم پھینک کرفرارہوگئے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

جکارتہ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ صدارتی محل سے منسلک پارک سے دھواں اُٹھتے دیکھا تو سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ایک پھٹے ہوئے بم کے ٹکڑے اور دو فوجی اہلکاروں کو زخمی پایا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ کیا یہ صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی تھی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے کے وقت صدر جوکو ویدیدو محل میں موجود نہیں تھے۔