وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر برس پڑیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے، جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔