کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے 5 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔فائل فوٹو

کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں۔کے الیکٹرک پر5 کروڑ روپے جرمانہ

نیپرا نے کے الیکٹرک پر5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث ہلاکتوں پر کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں اور طویل دورانیہ تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ سے کیا گیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997 کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور کے الیکٹرک کو بھی سماعت کے دوران موقع دیا گیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور یہ کہ کے الیکٹرک ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا ڈیزائن متعلقہ کوڈ اور مینوئل کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ تفتیش میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی شرائط وضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا جب کہ کمپنی بجلی تقسیم سے کرنٹ کی لیکج نا ہونے، حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

یاد رہے کہ امسال مون سون سیزن کے دوران کراچی میں شدید بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں35 افراد جاں بحق ہوئے تاہم نیپرا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 19 تھی۔