مودی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔فوٹو سوشل میڈیا
 مودی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی وزیراعظم مودی منہ کے بل گر پڑے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کانپور میں منہ کے بل سیڑھیوں پرگرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور میں مودی گنگا گھاٹ منصوبے کا جائزہ لینے کیلیے سیڑھیاں چڑھنے لگے تھے کہ اچانک لڑکھڑاتے ہوئے منہ کے بل گرگئے ۔اس اچانک افتاد پرسیکیورٹی اہلکار بھی گھبرا گئے تاہم وہ فورا لپکے اور مودی کو سہارا دے کراٹھالیا تاہم انہیں ناک پرہلکی خراش آئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق نریندر مودی گنگاکی صفائی اورنامامی گنگا پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلیے کان پور آئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ کشتی کی سیر کا لطف بھی اٹھایا۔تاہم اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور وہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرگئے۔

اس دورے پرریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ ، بہار کے وزیراعلیٰ سوشیل مودی اور اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ ٹی ایس راوت بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے گنگا کی صفائی ،انتطامات اور تحفظ کے حوالے سے شروع کیے گئے خصوصی اجلاس کی بھی صدارت کی۔

سوشل میڈیا پر مودی کے گرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہونے لگی ہے۔ایک صاحب نے مودی کے اچانک گرنے پر تبصرہ کیا کہ مودی ایسے گرے ہیں جیسے بھارت کی معیشت کوگرایاہے۔