اسرائیل کی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے، ترک صدر
اسرائیل کی فلسطین پالیسی کو قبول کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے، ترک صدر

ترکی نے امریکی فوجی اڈے بند کرنے کی دھمکی دیدی

امریکہ کی روسی ہتھیار خریدنے پر پابندیاں عائد کرنے کے انتباہ پرترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں امریکہ کے زیراستعمال دواسٹریٹیجک فوجی اڈے بند کرنے کی جوابی دھمکی دیدی ۔

ترک صدررجب طیب اردگا ن نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” اگر ضروری ہوا تو ہم ” انقریلک اور کیوریکک“ بیسز بند کر سکتے ہیں ،یہ دونوں ملٹری بیسز شام کی سرحد کے قریب جنوب مغربی ساحل پر واقع ہیں ۔رجب طیب اردگان کی جانب سے یہ امکان ماضی میں امریکہ اور ترکی کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پرکئی مرتبہ ظاہر کیا گیاہے۔

امریکی ایئر فورس ترکی میں اسٹریٹیجک ملٹری بیس” انقریلک“ کو شام میں مسلح گروپ پر حملوں کیلیے استعمال کرتی ہے جبکہ ” کیوریکک “ایئر بیس پر نیٹو کا بڑا ریڈاراسٹیشن ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے امریکہ کی تازہ پابندیوں کی دھمکی پر یہ معاملہ اٹھایا تھا ۔امریکی انتباہ کے باوجود ترکی کو روس سے s-400 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔