ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے درخواست دائرکرکھی ہے ۔فائل فوٹو
ارسلان اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کی نااہلی کیلیے درخواست دائرکرکھی ہے ۔فائل فوٹو

فریال تالپور کی درخواست ضمانت بھی منظور

اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے دورکنی اسپیشل بنچ نے فریال تالپورکی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔اورایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی چھٹی کی درخواست منظورکرلی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس پر سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ضمنی ریفرنس کی کاپیاں ایک دو روز میں تیار ہو جائیں گی۔ نیب نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے فریال تالپورکے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی کی ضمانت منظورکرکے رہا کیا تھا۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کو بھی ضمانتی ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی تھی۔