اسلام آبادہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اکرم درانی سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟،اکرم درانی نے کہا کہ ان کی دوسرے کیس میں پیشی تھی وہ وہاں گئے ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اکرم درانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کی تاریخ ڈال دیتے ہیں۔عدالت نے جے یوآئی ف کے رہنما اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع کردی۔