مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

فوج میں ایسا غصہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راول پنڈی میں کشمیری رہنما چوہدری غلام عباس کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں اور جس شخص نے سیاچن اورکارگل میں فتح کے جھنڈے گاڑے اس  کو غدار کہا جا رہا ہے، حالات کو مزید بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فوج میں پہلے کبھی ایسا غم و غصہ نہیں دیکھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کا سب سے تلخ بیان ہے جو آئی ایس پی آر نے کل جاری کیا، پاکستان میں بہت بڑا بگاڑ دیکھ رہا ہوں، ہمیں تلخیاں ختم کرنا ہوں گی۔

وزیرریلوے نے مزید کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو بہت قریب سے دیکھا ہے، کشمیری پاکستان میں بھی اپنی جماعتیں بنائیں، وہ بہت ذہین ہیں،ان کے پاس دنیابھر کی معلومات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر سے کہتا ہوں کہ گلی محلوں میں ریلیاں نکالی جائیں، کشمیری جاگا ہوا ہے، میری خواہش تھی کہ یو پی اور سی پی کا مسلمان جاگے، آج ہندوستان کا مسلمان جاگ رہا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ہمیں مداخلت کی ضرورت نہیں، ہمارا رشتہ پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے کسی حکومت کے ساتھ نہیں، کشمیری قیادت کی 1958 کے بعد قدروقیمت نہیں کی گئی۔