چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے۔
پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپرعمران خان کو مخاطب کرکے دلچسپ سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔عمران خان!
بلاول کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا ہے۔سعدیہ ستارلکھتی ہیں، بچے مشرف سے پاکستانی عوام محبت کرتے ہیں۔آپ یہ بات نہیں سمجھ سکیں گے۔پاکستان کے لوگ آپ کو مشرف کے مقابلے می دس فیصد عزت بھی نہیں دیں گے۔
ماہم زینی لکھتی ہیں کہ ”مشرف سرٹیفائیڈ مجرم اورغدار ٹھرا، وہی سرٹیفیکٹ جس پر یہ عمران نیازی ناز کرتا تھاکہ دیکھو میں عدلیہ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین ہو اور نوازشریف سرٹیفائیڈ نااہل۔اب جب اپنے ابو مشرف کو مجرم اورغدار کا سرٹیفیکٹ ملا اب سرٹیفیکٹ لینے سے بھاگ رہے ہیں۔“
واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔