قومی احتساب بیورو(نیب)نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،وارنٹ گرفتاری یکم جنوری کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کئے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،وارنٹ گرفتاری یکم جنوری کو اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کیے جائیں گے ،وزارت ہاﺅسنگ میں بھرتیوں کی انکوائری میں اکرم درانی کے وارنٹ جاری کیے گئے۔
اکرم خان درانی کیخلاف چار انکوائریاں نیب میں زیرالتوا ہیں ،بلٹ پروف گاڑی،ڈائریکٹر کی تعیناتی اور آمدن سے زائد اثاثہ اجات انکوائریز زیرالتوا ہیں ۔