وزیراعظم عمران خان نے غیر معمولی مشاورت کے لیے پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلا س اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔ پارٹی کی تمام سینیر لیڈر شپ کو اجلاس میں بلا لیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھی اجلاس میں مدعوکرلیا گیا۔
کورکمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت ہو گی، پارٹی قیادت حالات کا جائزہ لے کرآئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔