پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کیا ہے جو پہاڑیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتارکرلیا جو شہرکی پہاڑیوں میں غیرقانونی طور پرمقیم تھے،اوران افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اوروہ قانون کی نظر سے چھپ کرپہاڑوں پرچھپراورجھگیاں بنا کر رہنے کے ساتھ کعکیہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسرکرتے تھے۔
مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’کعکیہ کے قریب پہاڑوں پر چھپنے والے غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرنا مسئلہ تھا کیوں کہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے اور بسا اوقات اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کرتے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین کی گرفتاری کے لیے منظم منصوبہ تیار کی گئی اور انہیں دن کی روشنی کی بجائے رات کی تاریکی میں کارروائی کا منصوبہ بنایا گیا جبکہ حکمت عملی کے تحت پہاڑوں کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا اورفرار ہونے کے تمام راستوں پراہلکار تعینات کردیے گئے، انتہائی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام غیرقانونی افراد گرفتار ہوئے جن کی تعداد 80 کے قریب ہے۔