حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا۔فائل فوٹو
حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا۔فائل فوٹو

مریم نواز چپ کا روزہ توڑ دیں۔قمرزمان کائرہ کی گزارش

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جلد انتخابات وقت کی ضرورت ہے،آئندہ سال الیکشن کا ہے،ملک کو اپوزیشن لیڈر کی ضرورت ہے،شہبازشریف وطن واپس آئیں اور اپوزیشن کی رہنمائی کریں،قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مریم نواز سے بھی گزارش ہے کہ چپ کا روزہ توڑ دیں،حکومتی اتحادی بھی کہہ رہے ہیں حکومت مزید چلی تو مزید نقصان ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی سرگرمی کیلئے حکومت کی اجازت کی ضرورت نہیں،آج پاکستان بحران کا شکار ہے، 27دسمبر2007کو بھی پاکستان بحران کا شکار تھا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بے نظیربھٹو نے پاکستان کو بحران سے نکلنے کا راستہ دیاتھا،اس وقت خارجہ، آئینی اور معاشی بحران ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو بحران سے نکالا ہے،انہوں نے کہا کہ اس راستے میں آنے والی مشکلات کو عبور کرتے جائیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مزیدکہناتھا کہ بےنظیربھٹوکوپاکستان آنے سے روکا گیا تھا،پیپلزپارٹی خدشات کے باوجوداپنی ذمے داری پوری کرےگی،ہم نہ گھروں میں بیٹھیں گے اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے،پیپلزپارٹی آئین اور قانون کے ساتھ ہے۔