جنگی جنون میں مبتلا بھارت شرپسندی سے باز نہ آیا۔لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرکے پاک فوج کے دوجوانوں کو شہید کردیا۔جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی مارے گئے جن میں سے ایک صوبیدار شامل ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
Indian CFVs along LOC during the last 36 hours. Responding to CFVs, in Haji Pir Sector Pakistan Army troops damaged Indian post killing 3 Indian soldiers including a Subedar, few injured too. In Dewa Sector Naib Subedar Kandero and Sepoy Ehsan of Pak Army embraced Shahadat. pic.twitter.com/yFuBqPgFVv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 26, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیااورحاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ کردی،جس سے ایک صوبیدار سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہوگئے
دیواسیکٹرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق دیوا سیکٹر میں شہید ہوانے والوں میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی احسان شامل ہیں۔