ہسپتال کو سربمہرکر دیا گیا، تمام ریکارڈ اور ویڈیوز قبضہ میں لے لی گئیں۔فائل فوٹو
ہسپتال کو سربمہرکر دیا گیا، تمام ریکارڈ اور ویڈیوز قبضہ میں لے لی گئیں۔فائل فوٹو

نجی ہسپتال میں دوران آپریشن خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف

شیخوپورہ کے نجی ہسپتال میں ایک گھناؤنے دھندے کا انکشاف ہوا ہے۔ ہسپتال کا عملہ زچگی آپریشن کے دوران خواتین کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شیخوپورہ ہسپتال کا عملہ خواتین کے آپریشن کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا ہے، اس دوران ان کی عریاں ویڈیوز بھی بنائی جاتی ہیں۔

خواتین کے زچگی کے آپریشن کی ویڈیوز بھی منظر عام پرآ گئی ہیں۔قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بلیک میل کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ان گھناؤنی حرکتوں کا انکشاف ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سربمہر کر دیا ہے جبکہ ہسپتال کا تمام ریکارڈ اور ویڈیوز بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔